کاغذ نگر۔ سرپور ٹاؤن کے درمیان تیز رفتار کار حادثہ کا شکار

   

. کاغذنگر۔/31 اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر اور سرپور ٹاؤن کے درمیان والے ایم پلی کے احاطے میں رات کے وقت تیز رفتار کار بے قابو ہونے سے بریج سے ٹکراتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی اور اچانک کار میں آگ لگنے کی وجہ سے ڈرائیور اور کار مالک بری طرح زخمی ہوگئے۔ کار حادثے میں زخمی ہونے والوں کو خانگی دواخانہ کاغذ نگر منتقل کیاگیا۔ کار مکمل طور پر جھلس گئی۔سرپور ٹاون پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔