کاغذ نگر اقلیتی اقامتی اسکول کے 60 طلبہ سمیت غذا سے متاثر

   


کئی بچوں کی حالت تشویشناک، سرپرستوں کا اظہار برہمی، سیاسی پارٹیوں کا احتجاج، انتظامیہ کی برطرفی کا مطالبہ

کاغذنگر ۔ 20 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول بوائز 1 میں اتوار کے روز شام کے کھانے میں کیڑے آنے کی وجہ سے لگ بھگ پچاس سے 60 طالب علم متاثر ہو گئے، اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی اخباری نمائندوں نے مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول پہنچنے پر اندر جانے اجازت نہیں دی گئی، تقریبا ایک گھنٹے تک کے انتظار کے بعد اخباری نمائندوں کی جانب سے سرکل انسپکٹر آف پولیس ناگاراجو کو طلب کیا گیا، تب ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹل کا باب الداخلہ کھولا گیا، ہاسٹل میں موجود معصوم بچے نڈھال پڑ چکے تھے، سرکل انسپکٹر آف پولیس ناگاراجو نے انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں تین مرتبہ مینارٹی ہاسٹل سے دوا خانے تک بچوں کو منتقل کرنے میں اہم رول ادا کیا، تب تک بچوں کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی، کیڑوں کا کھانا کھانے سے طبعیت بگڑنے والے بچوں کو کاغذ نگر کے مختلف خانگی دوا خانے میں شریک کیا گیا، اس کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین خانگی دواخانہ کو رجوع ہو کر ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا، دوسری طرف سیاسی قائدین دواخانہ پہنچ کر اپنے اپنے انداز میں اپنے اپنے پارٹی کے ذریعے بچوں کی عیادت کی، تقریبا رات دو بجے تک کاغذ نگر کے خانگی دواخانہ کے روبرو بیمار بچوں کے والدین اور سیاسی قائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، آج صبح کے وقت بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر کے سرینواس اور بی ایس پی پارٹی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین اپنے حامیوں کے ساتھ مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول پہنچ کر معائنہ کیا ۔ بچوں سے گفتگو کے بعد ہاسٹل کے گیٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا، اسی دوران ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر محترمہ چاہت بچپائی کی ہاسٹل کو آمد ہونے پر بی جے پی پارٹی قائدین اور بی ایس پی پارٹی قائدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور آر ایل سی ٹمریز ڈیپارٹمنٹ کو برطرف کرتے ہوئے میں زیر تعلیم بچوں کی طبیعت بگڑنے میں اہم رول ادا کرنے والے متعلقہ ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اورملازمین کے خلاف کاروائی کے اعلان تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا انتباہ دیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر چاہت بچپائی نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کو رپورٹ داخل کر کے لاپرواہی برتنے والے ہاسٹل ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا تیقن دیا جانے پر احتجاجیوں نے احتجاج ختم کیا۔ دریں اثناء ضلع کے بی آصف آباد کے کاغذنگر مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول میں کھانے میں کیڑے آنے پر لگ بھگ 60 سے زیادہ بچے متاثر ہوکر دوا خانے میں زیرعلاج رہنے پر ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راو نے اپنے ہمراہ ٹی آر ایس پارٹی مینارٹی صدر محمد ذاکر شریف،ٹمریز ویجلنس آفیسر محمد شوکت اور عادل آباد ویجیلنس آفیسر راوی چندرا کے ساتھ مل کر مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول کا دورہ کرتے ہوئے ہاسٹل کے باورچی خانے میں پکوان کی تیاری سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا، اور ہاسٹل میں چاول میں کیڑے آنے پر متعلقہ عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راو نے ڈسٹرکٹ کلکٹر سے فون پر بات کرتے ہوئے مینارٹی رسیڈنشل اسکول بوائز 1 میں موجود پرنسپل اور وارڈن کے ساتھ تمام اسٹاف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔