لاری اونرس اسوسی ایشن کی بھوک ہڑتال کا آغاز، مختلف قائدین کا اظہار یگانگت
کاغذ نگر۔/23 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر میں آج لاری اونرس ایسوسی ایشن صدر کیشور بابو کی نگرانی میں ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال کا اغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذ نگر لاری اونرس اسوسی ایشن صدر کشور بابو اور کمیٹی ارکان کی جانب سے ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کے رویے کے خلاف بھوک ہڑتال کا اغاز کر دیا۔ اس موقع پر لاری اونرس اسوسییشن صدر کشور بابو نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے ایس پی ایم پیپر فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے لاری اونرس ایسوسی ایشن قائدین کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لاری اونرس اسوسی ایشن کو کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاری اونرس اسوسی ایشن کے نقصانات سے متعلق کئی مرتبہ فیکٹری انتظامیہ کو متوجہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے لاری اونرس اسوسی ایشن کے حق میں کوئی فائدے اور ٹھوس اقدامات نہیںکئے جا رہے ہیں،اس لیے آج لاری اونرس اسوسی ایشن کمیٹی او اراکین کے ساتھ مل کر ایس پی ایم پیپر فیکٹری انتظامیہ کے خلاف بھوک ہڑتال کا اغاز کر دیا، اور لاری اونرس اسوسی ایشن کے مسائل کی یکسوئی ہونے تک بھوک ہڑتال کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، اس کی اطلاع ملتے ہی مختلف پارٹی کے قائدین سی پی ایم قائد منجم آنند، ضلع پرشد چیئرمین کے کرشنا راؤ، کانگریس قائد راوی سرینواس، سابق میونسپل چیئرمین شیخ دستگیر کے علاوہ میونسپل کونسلرز اور مختلف پارٹی کے قائدین نے ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کے خلاف جاری بھوک پڑتال کیمپ پہنچ کر لاری اونر اسوسی ایشن صدر کشور بابو اور لاری اونرس اسوسی ایشن سے اظہار یگانت کرتے ہوئے لاری اونرس اسوسی ایشن کے ساتھ انصاف ہونے تک بھوک ہڑتال کیمپ میں موجود تمام اراکین کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر لاری اونرس اسوسی ایشن کے تمام اراکین موجود تھے۔
