کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب اژدھا نمودار، راہ گیروں میں دہشت

   

کاغذ نگر ۔18ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن اور پیران پیر ؒکے جھنڈوں کے قریب آج اچانک اژدھا سانپ نمودار ہونے پر راہگیروں اور اب ریلوے اسٹیشن کو جانے والے گرین کے علاوہ مقامی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا۔ ایک طرف عوام میں دہشت کا ماحول دوسری طرف مقامی نوجوانوں کی جانب سے اژدھا سانپ کی فوٹوگرافی کی گئی۔ مقامی عوام نے اژدھا سانپ کی نمودار ہونے کی اطلاع مقامی فاریسٹ ملازمین کو دی ، لیکن فاریسٹ ملازمین کے آنے سے قبل ہی اژدھا ایس پی ایم فیکٹری کمپاؤنڈ وال میں داخل ہو گیا۔ سڑک کے بازو سے اژدھا سانپ فیکٹری کے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر کچھ حد تک عوام نے اور ریلوے اسٹیشن کو جانے والے راہگیروں نے راحت کی سانس لی۔ فاریسٹ ملازمین کی جانب سے اژدھا سانپ کی تلاش شروع کر دی گئی۔