کاغذ نگر : شیروں کے حملہ میں شیرنی ہلاک

   

Ferty9 Clinic

فاریسٹ عہدیداروں کا انکشاف، جنگلاتی علاقوں میں گذرنے پر احتیاط کا مشورہ
کاغذ نگر ۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر فارسٹ ڈیویژن آفس میں آج فارسٹ عہدے داروں کی جانب سے پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تلنگانہ چیف کنزروٹر اف فارسٹ( سی سی ایف) شانتا رام، ڈسٹرکٹ فارسٹ افیسر نیرج کمار، ویٹنری ڈاکٹر وجے کمار اور ڈاکٹر سریکانت کے علاوہ مقامی فارسٹ ملازمین موجود تھے. اس موقع پر تلنگانہ چیف کنزروٹر اف فارسٹ( سی سی ایف) پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں 2 شیروں کے حملوں میں بری طرح زخمی ہو کر خون کا اخراج ہونے پر شیرنی ہلاک ہو گئی، یہ شیرنی لگ بھگ 14سال کی تھی، مقامی ویٹنری ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد رپورٹ کو فارنسی لیاب حیدرآباد منتقل کر دیا گیا، دونوں شیروں کے آپسی حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے شیروں کی جنگلوں میں حمل و نقل کی اطلات گشت کر رہی ہے۔ اس لیے کاغذ نگر فارسٹ ڈویژنل کے حدود میں موجود عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایک مقام سے دوسرے مقام جانے کے دوران خصوصی جنگلاتی علاقے سے گزرنے والے عوام احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ راتوں کے اوقات سفر کرنے سے گریز کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ فارسٹ ملازمین کی جانب سے شیرنی ہلاک ہونے اور شیروں کی حمل و نقل سے متعلق خصوصی ٹیموں کے ذریعے سروے کیا جا رہا ہے۔ پھر بھی عوام کو جنگلاتی علاقے سے گزرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔