کاغذ نگر فاریسٹ ڈیویژن میں شیروں کی نقل و حرکت میں اچانک اضافہ

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : منچریال ڈسٹرکٹ کے کاغذ نگر فارسٹ ڈیویژن میں شیروں کی نقل و حرکت میں گذشتہ چند دنوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے ، بہت ممکن ہے کہ یہ میاٹنگ سیزن ہے ۔ چند دن قبل کاغذ نگر تا چینور فاریسٹ ڈیویژن ، جو ایک گھنا جنگل ہے ، تین شیروں کو جن میں دو نر اور ایک مادہ ہے ، گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک شیر نے کتہ پلی منڈل میں پانگیٹری سومارم جنگلاتی علاقہ میں تقریبا پانچ گائیوں پر حملہ کیا اور انہیں ہلاک کردیا ۔ اس علاقہ میں گاؤں کے لوگ اب کام کے لیے کھیتوں کو جانے سے ڈر رہے ہیں ۔ جنگلات کے عہدیدار اس علاقہ میں وقتا فوقتاً شیروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کررہے ہیں ۔ کئی شیروں کو کیمرہ میں قید کرلیا گیا ہے اور چند کی ان کے Pug نشانوں کے اساس پر نشاندہی کی گئی ۔ چینور ڈیویژن کے عہدیدار مواضعات میں اس سلسلہ میں بیداری پروگرامس منعقد کررہے ہیں ۔ کاوال ٹائیگر ریزرو کے فیلڈ ڈائرکٹر سی پی ونود کمار نے کہا کہ اس ریجن میں خصوصی ٹیمس شیروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جنگل میں گھاس کے علاقہ میں اضافہ کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہر دو مربع کلو میٹر پر پانی کے ساتھ ساسرپٹس بنائے گئے ہیں ان جانوروں کے پانی پینے کیلئے ۔۔