کاغذ نگر مارکٹ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے کاسم سرینواس نے حلف لیا

   

کاغذ نگر: ضلع کے بی آصف آباد کے کاغذنگر مارکٹ کمیٹی چیرمین کی حیثیت سے کاسم سرینواس نے حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے کاغذ نگر مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کا عہدہ خالی تھا جس کی وجہ سے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، اس سلسلے میں مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی نمائندگی کرنے پر ریاستی حکومت کی جانب سے کاغذ نگر کے ساکن کے سرینواس کو کاغذ نگر مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کی حیثیت سے منتخب کیے جانے پر آج مقامی رکن اسمبلی کونیر کونپا اور کاغذ نگر میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین اور ضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راؤ کے زیر نگرانی میں مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کا حلف لیا ۔ اس موقع پر کاسم سرنیواس نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے دی جانے والی اسکیمات کو روبہ عمل میں لاتے ہوئے کسانوں کے ساتھ انصاف کرنے کا بھروسہ دیا اور ہر حالت میں حلقہ سرپور ٹاون کے کسانوں کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقین دیا۔