کاغذ نگر میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین کا مختلف علاقوں کا اچانک دورہ

   

کاغذ نگر : کاغذ نگر میں رات کے اوقات شدید بارش آنے پر مختلف علاقوں میں عوام کو آمدورفت کی تکلیف اور نالیوں مٹی اور کچرے جام ہونے کی اطلاع ملنے پر آج کاغذ نگر میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین نے اپنے ہمراہ کونسلر جتندر کے ساتھ نشیبی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے شدید بارش آنے پر عوام کو آمدورفت کی تکلیف سے متعلق تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر مونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے کا پوواڈاو میونسپل وارڈ نمبر 6 کہ علاقے کا بھی تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور عوام کو ہونے والے دشواریوں کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی, اس موقع پر کاغذنگر میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین نے نالیوں کی صفائی اورعوام کو آمدرفت کے لیے فوری طور پر اقدامات کرنے کیلئے مونسپل عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔ تاکہ عوام کو کسی قسم کے دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے کوئی بھی مسائل ہوں تو ربط پیدا کرنے پر فورا اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ بعد ازاں اپنی موجودگی میں پروکلین کو طلب کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر میونسپل عملہ بھی موجود تھا۔