کاغذ نگر ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میونسپل کمشنر بی تروپتی کی زیر نگرانی میں آج کاغذ نگر آر ٹی سی بس اسٹانڈ چوراستہ کے قریب غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے دکانات کے شیڈس کو آج میونسپل کمشنر بی تروپتی کی موجودگی میں منہدم کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر مقامی نوجوانوں اور میونسپل کی جانب سے منہدم کئے گئے دوکانات کے مالکین نے کہا کہ ریاستی حکومت بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ہمہ اقسام کے ذریعہ روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مقامی میونسپل عہدیداروں کی جانب سے سینکڑوں افراد کے دوکانات کو منہدم کرتے ہوئے بیروزگار کیا جارہا ہے ۔ اس لئے اس موقع پر متعلقہ عہدیداروں اور اعلیٰ عہدیداروں سے فٹ پاتھ اور سڑکوں کے دونوں بازو دوکانات چلاتے ہوئے زندگی گزر بسر کرنے پر بیروزگار ہونے والوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے دوسری جگہ بتاتے ہوئے روزگار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
بیٹے کے حملہ میں زخمی ماں فوت
کاغذ نگر ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر سر سلک کالونی کا نوجوان پرشانت نے اپنی ہی ماں آنگن واڑی آیا سندھیارانی کو ایک ہزار روپیہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چاقو کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا تھا اور فرار ہوگیا تھا ۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بیٹے کے حملہ میں زخمی ماں سندھیارانی کو علاج کیلئے حیدرآباد دواخانہ منتقل کریا گیا تھا لیکن آج 28 نومبر کے روز حیدرآباد میں زیر علاج سندھیا رانی کا انتقال ہوگیا ہے ۔ مقامی پولیس نے ماں پر حملہ کرنے والے بیٹے کو پولیس حراست میں لے لیا اور عدالتی تحویل میں پیش کردیا گیا۔