کاغذ نگر میں انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ مقابلوں کا عنقریب آغاز

   

کاغذنگر:کاغذنگر میں مقامی اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے

a

ہوئے تلنگانہ کرکٹ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ انچارج ٹھاکور وجے سنگھ نے کہا کہ 10 اگست تا 17 اگست کاغذنگر میں تلنگانہ کرکٹ ایسوسی ایشن سینئر کوچ شیخ سلیم، تمیز الحق اور منہاج الحسین کی زیر قیادت میں انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقامی کرکٹ کھلاڑیوں میں شعور بیداری کرنے کی غرض سے انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کو منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے بچے بھی ریاستی اور قومی سطح پر کرکٹ کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے جوہر دکھانے کا موقع مل سکے. انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کو چاہیے کہ کرونا ویکسین لینے کے بعد میں میدان میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا. اس کے علاوہ تفصیلی معلومات اور انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ مقابلوںسے متعلق جانکاری کیلئے 9550050241 اور 9505735005 رابطہ پیدا کیا جا سکتا ہے ۔