کاغذ نگر میں بی ایس پی حلقہ انچارج ارشد حسین کی دعوت افطار

   

کاغذنگر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر مسلم مینارٹی فنکشن ہال میں جمعہ کے روز بی ایس پی پارٹی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین کی جانب سے بڑے پیمانے پر دعوت افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ بی ایس پی پارٹی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین کی جانب سے دی گئی دعوت افطار پارٹی میں سابقہ ضلع پریشد چیئرمین سڈم گنپتی، مولانا مبین احمد قاسمی، ایم آئی ایم پارٹی صدر عبدالمبین کے علاوہ بڑے پیمانے پر سیاسی, سماجی, مینارٹی قائدین اور روزہ داروں کی سیکڑوں کی تعداد نے دعوت افطار پارٹی میں شرکت کی، اس موقع پر مولانا مبین احمد قاسمی نے نماز مغرب پڑھائی بعد ازاں دعوت افطار پارٹی میں شرکت کرنے والے روزے داروں کو طعام کا انتظام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر بی ایس پی پارٹی حلقہ انچارج محمد ارشد حسین نے کہا کہ دعوت افطار پارٹی ایک دوسرے کے قریب کرنے کا ذریعہ ہے، انہوں نے کہا کہ افطار پارٹی کے ذریعے آپس میں بھائی چارگی و گنگا جمنا تہذیب جھلک نظر آتی ہے، اس لیے گنگا جمنا تہذیب کو نوجوانوں میں برقرار رکھنے کے لئے دعوت افطار پارٹی پروگراموں کو منعقد کرنے کا مسلم اقلیتوں کو مشورہ دیا، تاکہ نفرت کے سوداگروں کا خاتمہ ہو سکے۔