کاغذنگر ۔کاغذ نگر میں آج بی جی وائی ایم پارٹی ڈسٹرکٹ صدر کی جانب سے وائی سوچی اور ڈسٹرکٹ سیکریٹری کاتک کی زیر نگرانی میں راجیو گاندھی چور راستے پر بڑے پیمانے پر ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راستہ روکو کیا گیا اس موقع پر بی جی و آئی ایم ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ وائی سوچی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تعاون سے خانگی اسکولوں اور کالجوں میں منمانی فیس کی وصولی کی جا رہی ہے جو سراسر غلط ہے انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کرونا وبا کے دور میں ایک طرف معاشی حالت خراب ہوچکی ہے دوسری طرف کارپوریٹ کالجوں اور اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین پر فیس کا بوجھ ڈالا جارہا ہے جو برداشت سے باہر ہے اس لئے ریاستی حکومت سے مطالبہ ہے خانگی کالجوں اور خانگی سکولوں کے کہ انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہے آن لائن کی ماہواری فیس وصول کرنے کا خانگی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرنے کا مشورہ دیا اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بھارتیہ جنتا پارٹی اور بی جے وائی ایم پارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام و کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا. اس موقع پر یوتھ قائدین بھی موجود تھے