کاغذ نگر: کاغذ نگر میں رات کے وقت تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے پر کاغذ نگر کے کوثر نگر کے علاقے میں درخت راستے میں گرنے کی وجہ سے راستے منقطع ہوگئے،جس کی وجہ سے عوام کو آمدرفت کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور نالے ندیوں میں تبدیل ہوگئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹہ برقی منقطع ہونے پر عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔