کاغذ نگر میں حالات حاضرہ پر طلبہ کا تمثیلی مشاعرہ

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر۔/28 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے قدیم اردو انور اردو ہائی اسکول میں ہیڈ ماسٹر محمد عارف الدین کی زیر نگرانی کلچرل پروگرام کے ساتھ ساتھ حالات حاضر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف تمثیلی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر انور اردو ہائی اسکول کمیٹی جنرل سکریٹری فضل الدین وکیل، روٹری کلب اور ڈاکٹر ردامودھر راؤ، مشہور شاعر صابر کاغذ نگری، صدر بزم اردو ادب سردار خان، مسلم میناریٹی صدر عبدالوہاب ، شاعر صادق قمر، محمد سردار، جناب محمد اصغر، شاعر اکبر چنوری، مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم کمیٹی نائب صدر اکبر خان، موظف فارسٹ سکشن آفیسر محمد مبشر حسین، ایس ٹی یو ٹیچرس ٹاون صدر بشیر احمد خان کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعدادموجود تھی۔ تمثیلی مشاعرہ کی نظامت کے فرائض اردو میڈیم دسویں ماعت طالبہ شیخہ حفصہ نے انجام دیئے۔ جونیر شاعروں کو خوب داد و تحسین پیش کرتے ہوئے نقد رقم اور انعامات سے نوازا گیا۔