کاغذ نگر میں رائے دہی انتظامات کا جائزہ

   

کاغذ نگر19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں موجود جیوتی بھاپھولے اسکول، ٹریبل ویلفیئر کالج، بال ودیا مندر اسکولوں کا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کروناکر، سرکل انسپکٹر اف پولیس سوامی، ناگا راجو کے علاوہ مقامی سب انسپکٹران بھی موجود تھے۔ پولیس ملازمین کو حفاظتی انتظامات فراہم کرنے سے متعلق تمام انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی، تاکہ انتخابات پرامن انداز میں منعقد ہو سکے۔