کاغذ نگر 14 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کے سنتوش فنکشن ہال میں جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیئر افیسر عبدالندیم قدوسی نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہریتا ائی اے ایس، ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل، کاغذ نگر بلدیہ چیئر پرسن شاہین سلطانہ، ار ڈی او لوکیشور راؤ, ڈی ایس پی محمد حبیب الدین, تحصیلدار پرمود کمار، مونسپل کمشنر تروپتی کے علاوہ مختلف پارٹی کے مسلم قائدین، کاغذ نگر مونسپل کونسل اراکین کے علاوہ روزے داروں کے ساتھ مل کر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، بعد ازاں روزے داروں کو طعام کا بھی نظم رکھا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے ہریتا ائی اے ایس اور ایم ایل سی ڈنڈے وٹھل نے افطار پارٹی کے دوران روزے داروں اور مسلمانوں کو رمضان اور عید کی مبارک بادی پیش کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق مسلم اقلیتوں و خواتین میں رمضان گفٹ کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر کاغذ نگر بلدیہ چیئر پرسن شاہین سلطانہ نے اپنے خواتین کونسلروں کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہریتا ائی اے ایس کا کاغذ نگر میں سرکاری افطار پارٹی پروگرام میں گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اس موقع پر سابقہ مونسپل چیئرمین شیخ دستگیر کے علاوہ محمد شبیر، عارف، گنپتی، شام راؤ کے علاوہ روزے داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔