کاغذ نگر۔ضلع کے بھی آصف آباد کے کاغذ نگر میںآج تلگودیشم پارٹی پارلیمنٹری انچارج جی آنندسابق کونسلرمحترمہ جی لاونیاکے زیرنگرانی میںمتحد آندھراپردیش سابق چیف منسٹر این ٹی راماراؤکے98 یوم پیدائش کے موقع پرکاغذ نگر میں پٹرول پمپ چو راستہ پراین ٹی آر مجسمہ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھول مالا ڈالی گئی۔اس موقع پر سابقہ مونسپل کونسلر محترمہ ڈی لاونیا نے کہا کہ تلگو دیشم کے دور حکومت میں عوامی ترقی کی گئی تھی لیکن موجودہ دور حکومت میں عوامی فلاحی کام انجام دینے میں ناکام ہو چکی ہے اس موقع پر سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این ٹی راما را ؤ کے عوامی خدمات کی ستائش کی گئی. بعد ازاں متحدہ عادل آباد کے کے عوامی مسائل یکسوئی کر نے کا تیقین دیا گیا۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین کی موجود تھے۔