کاغذ نگر میں سرکل انسپکٹر آف پولیس رویندر کی جانب سے نوجوانوں میں شعور بیداری

   

کاغذ نگر۔ کاغذ نگر میں پٹرول پمپ چور راستے کے حدود میں منگل کی رات ٹریفک قوانین پر عمل آوری کرنے نوجوانوں میں سرکل انسپکٹر آف ٹاؤن رویندر کی جانب خصوصی شعور بیداری مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس ٹاؤن رویندر نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل آوری نہ کرنے کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس لیے ٹریفک قوانین پر عمل آوری کرتے ہوئے گاڑیوں کو تیز رفتار نہ چلانے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ نشے کی حالت میں گاڑیوں کو نہ چلانے کی ہدایت دی اگر گاڑیوں کو نشے کی حالت میں بغیر ہلمٹ کے سڑکوں پر آنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔