کاغذ نگر۔ 17 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کی عید گاہ مسجد کے امام و خطیب حافظ صدام حسین صابری کی بھانجی اور حافظ وقاری نصرت احمد کی لڑکی کا نکاح کاغذ نگر کے فلاح الدین کے فرزند شیخ پرویز الدین کے ساتھ 16 دسمبر پیر کے روز بعد نماز عصر مسجد عیدگاہ میں عمل میں آیا۔ دلہن کے نانا سعادت حسین صابری نے نکاح کی کاروائی انجام دی،اس موقع پر خطبہ نکاح امام و خطیب مکہ مسجد حیدرآباد حافظ و قاری مولانا ڈاکٹر رضوان قریشی نے پڑھایا، اس موقع پر دونوں زوجین میں محبت کے لیے اللہ رب العزت سے دعا کی گئی۔ بعد نماز عشاء دعوت استقبالیہ واسوی گارڈن فنکشن ہال کاغذنگر میں اہتمام کیا گیا، تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کرنے والوں میں امام و خطیب مکہ مسجد حیدرآباد مولانا حافظ و قاری ڈاکٹرمحمد رضوان قریشی، محمد خالد تاجر حیدرآباد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس جعفر الدین، جمعیت العلماء ضلع صدر مولانا مبین احمد قاسمی، تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن اسٹیٹ ارگنائزر سگریٹری عبدالجمیل، آئیٹا ٹیچرز یونین قائدین شیخ سرور، مہراج احمد خان، بشیر الدین، تلنگانہ اردو جرنلسٹ فیڈریشن ضلع سگریٹری ماجد اقبال، مفتی مولانا نوید الرحمن کے علاوہ سماجی، دینی دوست احباب اور حفاظ و کرام نے مبارکبادی پیش کی، اس موقع پر دلہن کے ماموں حافظ و قاری صدام حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ بعدازاں مقامی علمائے کرام و حفاظ و کرام کی جانب سے کاغذ نگر کو تشریف لانے پر امام و خطیب مکہ مسجد ڈاکٹر رضوان قریشی کی گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔