کاغذ نگر میں عالمی یوم خواتین پر خواتین ٹیچرز کو تہنیت

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر /7 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے پدما شالی بھون میں آج پی آر ٹی یو ٹیچر س یونین ضلع کے بی آصف آباد شاخ کی جانب سے مقامی سینیئر ٹیچرز اور خواتین ٹیچرز اور منسپل چیئر پرسن محترمہ شاہین سلطانہ اور سی ڈی پی او محترمہ سریکھا کو شال پوشی، گل پوشی وہ تہنیت پیش کرتے ہوئے خوشی خوشی عالم یوم خواتین منایا گیا۔ اس موقع پر کاغذ نگر میونسپل چیئر پرسن محترمہ شاہین سلطانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواتین کو خود مختیار بنانے کیلئے کئی اسکیمات کو تعارف کرتے ہوئے خواتین کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر زندگی گزار سکے, اس کے علاوہ خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں بھی اگے انے کا مشورہ دیا, اس کے علاوہ کم عمر لڑکیوں کی شادی سے گریز کرنے کا خواتین کو مشورہ دیا۔ عالمی یوم خواتین اس لیے منایا جا رہا ہے کہ تاکہ خواتین و لڑکیاں اپنے حساب سے زندگی گزر بسر کر سکے، بعد ازاں پی آرٹی یو ٹیچرز یونین ضلع قائدین کی جانب سے سینیئر ٹیچرز، ترقی یافتہ ٹیچرز، عمر رسیدا ٹیچرز کو شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔