کاغذ نگر میں غریب مستحقین میں راشن کی تقسیم

   

کاغذ نگر : کاغذ نگر میں دارالانصار ٹرسٹ شاخ کاغذ نگر کی جانب سے غریب اور مستحق لوگوں میں راشن پیکج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے بمعوجب کاغذ نگر کے مینارٹی فنکشن ہال میں آج کاغزنگر دارالانصار ٹرسٹ نائب صدر حافظ محمد ریاض اور سیکریٹری محمد مفخم احمد کے زیر نگرانی آج کاغذ نگر کے مختلف واٹس کے عوام میں رمضان کے ضمن میں غریب اور مستحق لوگوں میں دارالانصار ٹرسٹ کی جانب سے مفت ضروری اشیاء اور راشن کٹس کی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع دارالانصار ٹرسٹ قائدین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کاغذ نگر کے مختلف واٹس میں غریب اور مستحق لوگوں میں ماہ رمضان کے موقع پر گھریلو ضروری اشیاء اور رمضان کٹس کی مفت تقسیم کی جا رہی ہے تاکہ غریب اور مستحق لوگ بھی عید الفطر کی خوشی خضوع کے ساتھ کر سکے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے علاوہ دوسرے مہینے میں بھی ٹرسٹ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے اس موقع پر ٹرسٹ کے نوجوان اراکین بھی موجود تھے۔