کاغذ نگر میں محکمہ ٹپہ خانہ کا پرسان حال کوئی نہیں

   

کاغذ نگر۔ کاغذ نگر اسٹیٹ بینک آف انڈیا بینک کی دیوار کو محکمہ پوسٹل و ٹپہ خانہ عہدیداروں کی لا پرواہی کی زندہ مثال ہے، ایک طرف مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے بڑے بڑے بلند بانگ دعوے کیے جارہے ہیں لیکن کاغذ نگر میں مرکزی حکومت محکمہ ہوسٹل لاپرواہی کی زندہ مثال ہے، کاغذ نگر میں ایس بی آئی بینک کی دیوار پر post box لگایا۔ تاکہ عوام کو خطوط روانہ کرنے میں آسانی ہو سکے، لیکن محکمہ پوسٹل کی جانب سے ایک طرف post box کو قفل لگایا گیا، وہیں دوسری طرف سے post box کھلا پڑا ہوا ہے, جس کی وجہ سے عوام کے خطوط ، ایک طرف عوام کو پوسٹل کی سہولت دی جا رہی ہے، دوسری طرف پوسٹل کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اس لیے مقامی عوام کی جانب سے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پوسٹل سے مطالبہ ہے کہ post box ٹھیک کیا جائے ورنہ اس پوسٹ باکس کو بینک کے دیوار سے ہٹا دیا جائے۔