کاغذ نگر میں مسلم نوجوان کا مشتبہ حالت میں بے دردانہ قتل

   

کاغذ نگر 4 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے اندرا مارکیٹ کے رہنے والے سید شاکر علی کے فرزند سید داؤد علی عمر 18 سال کل شام کے اوقات سی بابو کالونی اور پداواگو ندی کے قریب نامعلوم لوگوں کی جانب سے سید داؤد علی نامی مسلم نوجوان کے سر پر پتھروں سے حملہ کرتے ہوئے برسر موقع قتل کر دیا گیا۔ مسلم نوجوان کے قتل کی اطلاع دھیرے دھیرے آگ کی طرح کاغذ نگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں پھیل گئی، بڑی تعداد میں عوام کے علاوہ مسلم نوجوانوں نے قتل کے مقام پہنچنا شروع ہوا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی کاغذ نگر رو رل سب انسپکٹر آف پولیس سندیپ کمار نے حادثہ مقام پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ منتقل کرتے ہوئے کیس درج کر کے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا کیا آغاز کیا۔