کاغذ نگر میں میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین کے ہاتھوں آبدارخانہ کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

کاغذنگر: کاغذ نگر میں آج ڈسٹرکٹ ایکس سروس من ویلفیئر سوسائٹی صدر موظف میجر عبدالنعیم کی جانب سے کاغذ نگر کے راجو گاندھی چور راستے کے قریب مونسپل چیرمین محمد صدام حسین کے ہاتھوں آبدارخانہ کا افتتاح عمل میں آیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکس سروس مین ویلفیئر سوسائٹی صدر عبدالنعیم، نائب صدر کیپٹن اس کے سردار،سنیل کمار،مکیش سنگھ،ایس پی منڈل, شیوا پرساد کے علاوہ اراکین کمیٹی بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایکس سروس مین ویلفیئر سوسائٹی صدر عبدالنعیم نے کہا کہ کئی سالوں تک ہندوستان کی سرحدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد آج اپنے علاقے میں آبدارخانہ کا افتتاح کرتے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے اور عوامی خدمت کرنے کا موقع نصیب ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پیاسے کو پانی پلانا نیک عمل ہے اور اس کا ذکر قرآن و حدیث میں بھی موجود ہے اس لیے دین اسلام میں دشمن کو بھی پانی پلانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مسلم نوجوان و سماجی کارکن محمد ضیاء الدین بھی موجود تھے ۔