کاغذ نگر ۔ کاغذنگر منڈل کے مختلف تلگو اور اردو میڈیم اسکولوں میں نیشنل سائنس ڈے کے پروگرام کے ذریعہ بچوں کی جانب سے تیار کیے گئے تعلیمی اور سائنسی اشیاء کا نمائش پروگرام کا منڈل ایجوکیشن آفیسر بکشاپتی نے اپنے ہمراہ سی آر ٹی محمد ارشد کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے سائنس پروگرام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر بکشاپتی نے کہا کہ بچوں کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ سائنسی میدان میں بھی اپنے جوہر دکھانے کا موقع دینا چاہیے۔ تاکہ مستقبل میں بچوں کی ذہنی قابلیت میں اضافہ ہوں۔ اس لئے منڈل کے گورنمنٹ اسکولوں میں بچوں کے ذریعے تیار کیے گئے سائنس فیئر اشیاء کی نمائش کرتے ہوئے بچوں کی ہمت افزائی کیلئے انعامات سے نوازنے کا مقامی ٹیچرس کو مشورہ دیا۔ تاکہ بچوں میں چھپی ہوئی قابلیت میں اضافہ ہو۔ بعد ازاں کاغذ نگر منڈل کے تلگو میڈیم اسکولوں کے ساتھ ساتھ آر بی اسکول اردو میڈیم، رکشا کالونی یو پی ایس اردو میڈیم اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے سائنس نمائش کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر مختلف اسکولوں کے ٹیچرز کے ساتھ ساتھ اردو میڈیم اسٹاپ محترمہ فہیم انیسا بیگم، محترمہ سمپورنا اور دوسرے ٹیچرز بھی موجود تھے۔