کاغذ نگر میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی کا آغاز

   

مسلم اقلیتی علاقوں میں پارٹی قائدین کی مہم
کاغذ نگر۔/9 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے امبیڈکر اوروارڈ نمبر 14 کے کثیر مسلم آبادی والے علاقوں میں آج ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف اور ضلع پریشد معاون رکن محمد صدیق اور سابق کونسلر گریش کی نگرانی میں ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف اور ضلع پریشد معاون رکن محمد صدیق نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں ہمیشہ تیار ہے خصوصا مسلم اقلیتوں کے مسائل صرف ٹی آر ایس پارٹی کے دور حکومت میں حل کئے جارہے ہیں اس لئے عوام کی جانب سے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی میں کافی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے رکنیت سازی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کو تعلقہ کے عوام نے ٹی آر ایس پارٹی کو اکثریت سے کامیابی دلوائی تھی اس لئے آنے والے میونسپل انتخابات میں بھی مقامی عوام کی جانب سے کاغذ نگر میونسپل افس پر ٹی آر ایس پارٹی کا جھنڈا لہرانے کا مسلم اقلیتی قائدین نے عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کی گھر گھر رکنیت سازی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر عوام اور ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔