کاغذ نگر میں پولیس کارڈن سرچ

   

کاغذ نگر ۔ 31 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے نورانی مسجد کے قریب محلہ میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وائی وی ایس سودھندرا کی زیر نگرانی میں پولیس کارڈن سرچ پروگرام کیا گیا ۔ اس موقع پر انسپکٹر آف پولیس ٹاؤن کرن کمار ، سب انسپکٹر آف پولیس بی روی ، ایس آئی محمد ایاز اور ایس آئی گنگنا کے علاوہ پولیس نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ گوڈان میں موجود جگہ جگہ ایک لاکھ کے غیر قانونی گٹھکے کو ضبط کرلیا گیا اور ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ 40 موٹر سیکلس اور 3 آٹوؤں کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا۔