کاغذ نگر ۔ یکم ۔ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں ڈی ایس پی کرونا کر نے اپنے ہمراہ کاغذ نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر اف پولیس شنکر ریا اور مختلف پولیس ملازمین اور ریپڈ ایکشن فورس ملازمین کے ساتھ مل کر پٹرول پمپ چیک پوسٹ علاقے سے پولیس فلیگ مارچ کا اغاز کرتے ہوئے کاغذ نگر کے مختلف علاقے ار ٹی سی بس اسٹینڈ، راجو گاندھی چوراستہ، پوٹی سری رام چورستہ، سیاست چوک اور سرسلک کے مختلف علاقوں میں ریپڈ ایکشن فورس ساتھ مل کر ڈی ایس پی کرونا کرنے امن و شانتی اور حفاظتی انتظامات کے طور پر عوام میں شور بیداری مہم چلائی، اس موقع پر ڈی ایس پی کرونا کرنے کا کہا کہ پولیس عوامی خدمت دن اور رات کے لیے 24 گھنٹے تیار ہے، اگست نگر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے پولیس نے عوام کو حفاظتی انتظامات کرنے کا بھروسہ دیتے ہوئے اور امن و شانتی کے ساتھ زندگی گزر بسر کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کے عوام کو آمدد و رفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کو انجام دیا۔ اس کے علاوہ مستحق اور غریب لوگوں میں اناج اور ملبوسات کی تقسیم کرتے ہوئے پولیس اور عوام میں پولیس دوستی کا ثبوت پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بغیر ڈر اور خوف کے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہو کر اپنے مسائل کی یکسوئی کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔
