کاغذ نگر میں کانگریس تعلقہ لیڈر گرفتار

   

Ferty9 Clinic

پولیس پر ٹی آر ایس کے اشاروں پر ناچنے مختلف قائدین کا الزام
کاغذ نگر۔/3 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس تعلقہ پارٹی انچارج پی ہریش راؤ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 29جون کو کاغذ نگر کے گاؤں سرسلہ میں ٹی آر ایس پارٹی کارکنوں اور گاؤں کے کسانوں کی جانب سے فاریسٹ رینج آفیسر انیتا پر حملہ کرنے کے بعد تنازعہ میں اضافہ ہوگیا اور کاغذ نگر سے ریاستی سطح اور قومی سطح تک کاغذ نگر کے ایف آر او خاتون انیتا پر حملہ کرنے کے بارے میں چرچہ لوک سبھا میں بھی کیاگیا ۔ اس ضمن میں 3جولائی کو تلنگانہ کے ریاستی قائدین کی ٹیم کا غذ نگر کے سرسلہ گاؤں کا دورہ کرنے والی تھی لیکن کانگریس پارٹی کی ٹیم کے دورہ سے قبل ہی کانگریس پارٹی تعلقہ انچارج پی ہریش راؤ کو ان کے مکان سے کاغذ نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر پولیس کرن کی نگرانی میں گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اس موقع پر سی پی آئی قائد اور سابق رکن اسمبلی بیلم پلی اور کانگریس پارٹی تعلقہ انچارج پی ہریش راؤ نے کہا کہ کاغذ نگر کی پولیس ٹی آر ایس پارٹی قائدین کے اشاروں پر ناچ رہی ہے اور یکطرفہ کارروائی کرتی آرہی ہے جو سراسر جمہوریت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اور ٹی آر ایس پارٹی قائدین کسانوں اور سرسلہ گاؤں کے عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ۔