کانگریس سینئر قائد وی ہنمنت راؤ کی شہر میں داخلہ سے قبل ہی گرفتاری
کاغذ نگر۔/15مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاست کے کانگریس پارٹی سینئر قائد اور سابق پی سی سی صدر وی ہنمنت راؤ کو گویسٹ کراس روڈ کے قریب پولیس نے اپنی تحویل میں لینے پر وی ہنمنت راؤ نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے بموجب کانگریس پارٹی سینئر قائد وی ہنمنت راؤ حیدرآباد سے بذریعہ کار کاغذ نگر کو آکر کپاس کے نقصانات کے بارے میں کسانوں سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یگانگت اور ہمدردی کرتے ہوئے چھتیس گڑھ سے آنے والے مزدور اور چھتیس گڑھ کو جانے والے مزدوروں سے ملاقات کرتے ہوئے آمدورفت کی سہولت نہ رہنے سے اپنے ذاتی خرچ پر آرہے تھے لیکن کاغذ نگر آنے سے قبل 20 کیلو میٹر کی دوری پر واقع گویسٹ کراس روڈ پر سرکل انسپکٹر پولیس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ روک دینے پر وی ہنمنت راؤ نے پولیس ملازمین سے روکنے کی وجہ دریافت کرنے پر پولیس نے 144 سیکنش کا ذکر کیا۔ لیکن کانگریس پارٹی سینئر قائد کی گاڑی میں صرف 3لوگ موجود تھے۔ اس پر وی ہنمنت راؤ نے مقامی پولیس ملازمین اور ریاستی حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حیدرآباد تا ناگپور جانے والی ہائی وے سڑک پر نیچے بیٹھ کر احتجاج کیا۔ لیکن پولیس نے زبردستی سے وی ہنمنت راؤ کو رہینہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی سینئر قائد اور سابق رکن پارلیمان وی ہنمنت راؤ نے رہینہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ میری گاڑی میں صرف 3 لوگ ہیں اور میں صرف خدمت خلق کے جذبہ سے چھتیس گڑھ کے مزدوروں کی مدد کرنے کیلئے جارہا ہوں اور کپاس کی پیداوار کرنے والے کسانوں سے ملاقات کرنے جارہا ہوں لیکن ریاستی حکومت نے مجھ سے پریشان ہوکر غیر قانونی طور پر مجھ کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کرنا غیر ضروری ہے۔
