سرپور ٹاون۔ آر ڈی او کاغذ نگر چترو نے23 اگسٹ کو سرپور ٹاون کے وینکٹ راؤ پیٹ گرام پنچایت کے علاوہ ریاست مہاراشٹرا اور ریاست تلنگانہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ریاستوں کے درمیان علاقہ میں موجود چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر آر ڈی او چترو نے دوسری ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں اور آمدورفت کے بارے میں منڈل ریونیو انسپکٹر محمد جعفر احمد سے جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر کوئی بھی اشیاء کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے مقامی ملازمین کو بھی ہدایت جاری کی گئی۔ اس کے علاوہ شدید بارش سے متاثر علاقوں کا بھی دورہ کرتے ہوئے عوام کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا اور عوامی راحت کے کاموں کیلئے اقدامات کرنے کی بھی ملازمین کو ہدایت دی۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ اور ملازمین بھی موجود تھے۔