کاغذ نگر کے لڑکے کو دبئی حکومت کی جانب سے بسٹ ایوارڈ

   

کاغذ نگر۔ 5 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کہ ریٹائرڈ میونسپل کمشنر یوسف شریف کہ فرزند اور سابقہ بی آر ایس پارٹی میناریٹیز ضلع صدر ذاکر شریف کے بھائی اقبال شریف ساکن کاغذ نگر نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یو اے ای کا سفر کیا ہے۔ اور گزشتہ کچھ سالوں سے یو اے ای عرب امارات میں میں زیر تعلیم ہے، اسی اثنا یو ایس اے یونیورسٹی کی جانب سے لگ بھگ 26 ممالک میں ماحولیاتی، ہیلتھ، سیفٹی اور انویرالمنٹ میں امتحانات رکھے گئے تھے۔ ان میں85 فیصد سے زیادہ یو ایس اے یونیورسٹی میں ماسٹر ڈگری میں عمدہ نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دبئی اور یو اے ای کا نام روشن کرنے پر دبئی حکومت کی جانب سے اقبال شریف کو بسٹ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ اقبال شریف کو ماسٹر ڈگری اور دبئی حکومت کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر کاغذ نگر کہ مسلم اقلیتوں میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کی۔