کاغذنگر ۔ کاغذنگر کے میونسپل علاقوں کا ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر محترمہ چاہت باچپائی نے دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق کاغذنگر کے میونسپل کے علاقوں کا ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر محترمہ چاہت باچپائی نے میونسپل کمشنر راجواور میونسپل کونسلر کے ہمراہ میونسپل کے مختلف وارڈزکا دورہ کرتے ہوئے صاف صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آنے والے موسم برسات کے پیش نظر محلوں میں صاف صفائی کا ماحول فراہم کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔