کاغذ نگر کے مولانا مبین احمد قاسمی کو توصیف نامہ و ایوارڈ

   

کاغذنگر /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر کے ساکن جمیعت العلماء ہند ضلع صدر مولانا مبین احمد قاسمی کو ان کی عمدہ خدمات اور ریاستی حکومت کی شروع کی گئی ہریتا ہرم اسکیم اور شجر کاری سے متعلق بک کو تحریر و اشاعت کرتے ہوئے عوام میں شجر کاری شعور بیداری مہم چلانے پر 15 اگست اور یوم جشن آزادی کے پیش نظر تلنگانہ حکومت کے چیف وہپ انچارج ضلع کے بی آصف آباد سونکاری راجو ،ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راوایوارڈ سے نوازا گیا، مولانا مبین احمد قاسمی کو جشن آزادی کے موقع پر توصیف نامہ و ایوارڈ سے نوازے جانے پر علمائے کرام کے علاوہ مقامی لوگوں کی جانب سے مبارکبادی پیش کی گئی۔