کاغذ نگر گورنمنٹ جونیئر کالج کے 50 سال مکمل

   

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کمشنر محمد عمر جلیل کے ہاتھوں تقریب کے پوسٹر کی اجرائی

کاغذ نگر ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر گورنمنٹ جونیئر کالج کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کے ضمن میں سابق طالب علموں کی جانب سے گولڈن جوبلی تقاریب کے ضمن میں آج حیدرآباد میں کاغذ نگر گورنمنٹ جونیئر کالج پرنسپل سریدھر سوہن اور لکچرار محمد آصف علی نے کمشنر آف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ عمر جلیل اور کنٹرولر آف امتحانات عبدالخالق سے ملاقات کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج کاغذ نگر کے 50 سالہ گولڈن جوبلی تقاریب میں شرکت کرنے کیلئے دعوت نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ جونیئر کالج کاغذ نگر 1970 میں قیام عمل میں آیا تھا اور آنے والے 2020 ء سال کو 50 سال مکمل کرتے ہوئے گولڈن جوبلی کی طرف رواں ہیں۔ اس لئے سابق طالب علموں کی جانب سے گورنمنٹ جونیئر کالج کاغذ نگر کی 50 سالہ گولڈن جوبلی تقاریب رکھی گئی ہیں۔ اس ضمن میں سابقہ طالب علموں کی جانب سے تقاریب میں آپ کی شرکت ضروری ہے۔ اس لئے طالب علموں کی جانب سے کاغذ نگر گورنمنٹ جونیئر کالج کی گولڈن جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں نئے سال کے کیلنڈرس اور پروگرام کے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمر جلیل کمشنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور کنٹرولر آف امتحانات عبدالخالق کے ہاتھوں عمل میں آئی ہیں۔