حیدرآباد: منگلور پولیس کمشنر پی ایس ہرشا نے آج اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کیفے کافی ڈے کے مالک وی جی سدھارتھ کی مو ت کی فارنسک رپورٹ آگئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ فارنسک رپورٹس کے مطابق سدھارتھ کے پھیپھڑوں میں پانی پایاگیااور ان کی موت ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سدھارتھ 29جولائی سے منگلور کے نتراوتی ندی سے لاپتہ ہوگئے ۔
بعد ازاں ان کی نعش پانی سے برآمد ہوئی۔ انہوں نے 29جولائی کو اپنے افراد خاندان سے یہ کہہ کرگھر سے نکلے کہ وہ ساکیلاشپورہ میں واقع دفتر جارہے ہیں۔ بعد ازاں وہ اپنے ڈرائیورکو منگلور چلنے کی ہدایت کی۔ جیسے نتراوتی ندی پر پہنچے انہوں نے ڈرائیور سے گاڑی روکنے کے لئے کہا او روہ گاڑی سے باہر آگئے اوراپنے ڈرائیور سے کہا کہ وہ یہاں کچھ دیر انتظار کریں میں کچھ دیر اکیلے پیدل چلنا چاہتا ہوں۔ بارش کے وقت بغیر چھتری کے وہ چلنے لگے۔ اس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے۔
دو دن بعد ان کی نعش ندی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ اور آج فارنسک رپورٹ سے پولیس کادعوی سچ ثابت ہوا۔