کالاجادو، جبری مذہبی تبدیلی کی عرضی خارج

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج کہا کہ 18 سال سے زائد عمر والے افراد اپنے مذہب کا انتخاب کرنے آزاد ہیں۔ چنانچہ عدالت نے اس عرضی کو سماعت کیلئے قبول کرنے سے انکار کیا جس کے ذریعہ استدعا کی گئی تھی کہ کالاجادو اور مذہبی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے مرکز اور ریاستوں کو ہدایات جاری کی جائیں۔ عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 32 کے تحت یہ عرضی قابل قبول نہیں اور وہ عرضی گذار سے بھاری معاوضہ لیں گے۔