نئی دہلی۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج کہا کہ اس نے 7.49 لاکھ روپئے مالیتی بینک ڈپازٹ کھاتے انتہائی اہم شخصیات کے ہیلی کاپٹر کے سودے میں ملزم گوتم کھیتان کی بیوی کے بینک ڈپازٹ کھاتے ضبط کرلئے ہیں۔ گوتم کھیتان دہلی کے ایک قانونداں اور بیوپاری ہیں جنہیں ای ڈی نے جنوری میں گرفتار کی تھا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا تھا کیوں کہ ریتو کھیتان کے بینک ڈپازٹ کھاتے محکمہ ان کم ٹیکس کے الزام پر ضبط کئے گئے ہیں۔