حیدرآباد ۔ کالا پتھر پولیس نے ایک کارروائی میں گانجہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اسی ٹولی کے دو افراد مفرور بتائے گئے ہیں۔ کالا پتھر پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موچی کالونی سے 30 سالہ، اجے سنگھ ساکن ضیاء گوڑہ کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 21 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا۔ اس گانجہ کو اجئے سنگھ فروخت کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس ٹولی کے دیگر دو ارکان نند کشور اور سنیل مفرور بتائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر بکشم ریڈی کی زیر نگرانی یہ کارروائی انجام دی گئی۔