کالا پتھر پولیس اسٹیشن میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ

   

حیدرآباد: کالا پتھر پولیس نے 65 روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی۔ انسپکٹر کالا پتھر پولیس اسٹیشن سدرشن اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار انجیا کی زیر نگرانی پولیس اسٹیشن کالا پتھر سے وابستہ 65 روڈی شیٹرس کو طاہر فنکشن ہال میں طلب کیا گیا اور بعض مذہبی شخصیتوں کے ذریعہ ان کی کونسلنگ کروائی گئی ۔ اس موقع پر انسپکٹر سدرشن نے کہا کہ حسب معمول روڈی شیٹرس کو ہر ماہ پولیس اسٹیشن میں حاضری کیلئے طلب کیا جاتا ہے اور ان کی کونسلنگ کی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ مقامی سوشیل ورکرس اور مذہبی شخصیتوں کے ذریعہ ان کی کونسلنگ کروائی گئی تاکہ ان کے کردار میں بہتری آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ قرآن شریف کی روشنی میں روڈی شیٹرس کی کونسلنگ کی گئی ۔