حیدرآباد۔/2 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ تاڑبن کالا پتھر کی ایک مسجد سے ایک شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ سب انسپکٹر پی مہیندر ریڈی کے بموجب مسجد عمر فاروقؓ تاڑبن کے امام محمد محبوب نے پولیس میں ایک شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح جب وہ مسجد کے بیت الخلاء کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تووہ بند پایا گیا۔ انہوں نے فوری مسجد کمیٹی کے ذمہ دار محمد نعیم کو فون پر اطلاع دی اور بعد ازاں کالا پتھر پولیس کو وہاں طلب کرلیا گیا ۔ پولیس نے دروازہ کھولنے پر ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی اور اسے بذریعہ ایمبولنس دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ محمد جمیل کی حیثیت سے کی گئی ہے جو پیشہ سے مزدور تھا۔ پولیس کالا پتھر نے ایک مقدمہ در ج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔