ایکٹر سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت نے دو کالے ہرن کے مبینہ شکار سے متعلق ایک کیس میں جمعہ کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ یہ واقعہ 1998 ء میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔ سلمان کو 2018 ء میں ایک عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی، جسے اُنھوں نے چیلنج کر رکھا ہے۔ تب سے سلمان کیس کی کسی بھی سماعت میں حاضر عدالت نہیں رہے ہیں۔