انٹربورڈ صرف جھوٹے اور گمراہ کن اشتہارات کیخلاف، اشتہارات کیلئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی
حیدرآباد۔ 10 مئی (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ نوین متل نے کہا کہ ہم خانگی اور کارپوریٹ انٹر کالجس کی جانب سے اخبارات میں اشتہارات دینے کے خلاف نہیں ہیں۔ مگر جھوٹے اشتہارات دیتے ہوئے طلبہ اور اولیائے طلبہ کو گمراہ کرنے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے ایسے اشتہارات دینے کے لئے جتنی رقم خرچ کی گئی ہے اتنی رقم کا جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے اشتہارات دینے کا علم ہونے پر متعلقہ کالجس کے خلاف ہم کاؤنٹر اشتہارات دیں گے۔ اس کی قیمت جرمانہ سے وصول ہونے والی رقم سے ادا کی جائے گی۔ نوین متل نے کہا کہ کالجس کی جانب سے دیئے جانے والے اشتہارات پر نظر رکھنے کے لئے انٹربورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹربورڈ کے سکریٹری نوین متل نے کہا کہ ہم کسی بھی کالج کے اخبارات یا ٹیلی ویژن چیلنجس میں اشتہارات دینے کے خلاف نہیں ہیں۔ کالجس کو اشتہارات دینے کی مکمل آزادی ہے۔ مگر جھوٹی اطلاعات کے ساتھ اشتہارات دینے کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جیسے نام رکھنے والے تعلیمی ادارے کالج کے کوڈ نمبر کی تشہیر کریں۔ اگر کوئی کالج کا طالب علم رینک حاصل کرتا ہے تو اسی کالج کے نام سے اشتہارات جاری کریں۔ سب کو ایک ساتھ ملا کر اشتہارات جاری کرنا غیر مناسب ہے۔ انٹربورڈ کی جانب سے اشتہارات جاری کرنے کے لئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔ اشتہارات پر کالج کا کوڈ، پتہ، طالب علم کا ہال ٹکٹ نمبر (رینک ہولڈر) شائع کریں۔ ایمسٹ کے ساتھ نیٹ، آئی آئی ٹی، جے ای ای جیسے اشتہارات کے لئے یہ قواعد لاگو ہوتے ہیں۔ اشتہارات کے علاوہ ہورڈنگس، وال رائٹنگس اور پمفلٹس کے لئے بھی انٹربورڈ کی منظوری لازمی ہے۔ شیڈول کی اجرائی سے قبل انٹر کے داخلوں کے لئے اشتہارات بھی نہیں دیئے جائیں۔ ن