کالج انتظامیہ نے انجینئرنگ طلبہ کو امتحان سے روک دیا

   

آرمور مرکزی کمیٹی کا اظہار ناراضگی، انتظامیہ سے نمائندگی پر طلبہ کو امتحان کی اجازت
آرمور۔ یکم؍ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور شتریہ کالج میں انجیرنگ طلباء کو امتحان لکھنے سے کالج انتظامیہ نے رو کدیا۔ طلباء نے پریشان ہوکر آرمور مرکزی کمیٹی کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جس پر مرکزی کمیٹی صدر محمد معین الدین نائب صدر محمد عتیق اور دیگر نے کالج پہنچ کر شتریہ کالج کے پرنسپل سے بات کی۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ یہاں مسلم طلبا کے علاوہ ایس سی , ایس ٹی , بی سی طبقے سے تعلق رکھنے والے تقریباً 80 طلباء کو کنوینر کوٹے کے تحت حکومت تلنگانہ نے سیٹیں مختص کی لیکن 2001 ء سے ابھی تک ریاستی حکومت کا لج انتظامیہ کو فیس ادا نہیں کی اس لئے ہم ان طلباء کو امتحان لکھنے سے روک رہے ہیں جس پر مرکزی کمیٹی کے ذمیداروں نے کالج انتظامیہ کے رویہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور طلباء کو امتحان سے باہر کرتے ہوئے حکومت اور سی ایم سے بات کرنے اور احتجاج کا مشورہ دینے پر سخت نوٹ لیتے ہوئے اسکول انتظامیہ پر دباؤ ڈالتے ہوئے طلباء کے مستقبل سے کھیلنا امتحان سے دور رکھنے کو غلط قرار دیتے ہوئے شتریہ انجیئرنگ کالج انتظامیہ سے بات کرتے ہوئے طلباء کو امتحان لکھنے کی اجازت دلوائی۔ اور تلنگانہ ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ انجینئرنگ اور پالٹکنک کالجس کے طلباء جو کنوینر کوٹے کے تحت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انکی فیس فوری طور پر ادا کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ انصاف کریں۔ کیونکہ کالجس انتظامیہ کے اسطرح کے رویہ سے طلباء ذہنی تناو کا شکار ہوکر تعلیم سے دور ہوجائینگے۔ اس موقع پر طلباء اولیائے طلباء کے علاوہ مرکزی کمیٹی آرمور کے ذمیدار موجود تھے۔