نئی دہلی 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کالج کے ایک طالب علم کی جانب سے اپنی مرسیڈیز کار کو دوسری کار سے ٹکرادینے کے نتیجہ میں ایک سی آر پی ایف کانسٹیبل ہلاک اور دو دوسرے زحمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ جنوبی دہلی کے گریٹر کیلاش 1 میں پیش آیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل 24 سالہ نریندر دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جبکہ دو دوسرے ونود کمار اور بابو لال یادو زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے بعد ڈسچارچ کردیا گیا ۔ یہ تینوں سی آر پی ایف میں کانسٹیبل ہیں ۔ یہ واقعہ ارچنا کراسنگ گریٹر کیلاش میں کل رات 11 بجے پیش آیا جب طالب علم نے سگنل توڑ کر ان کی گاڑی کو ٹکر دیدی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔