حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے دمائی گوڑہ علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جو کالج کے طلبہ و دیگر شہریوں میں گانجہ فروخت کررہے تھے۔ ایس او ٹی پولیس نے 21 سالہ جی سریکانت ساکن دمائی گوڑہ، 21 سالہ بی شراون کمار ساکن ملکاجگیری، 22 سالہ سی روہت ساکن تارناکہ، 21 سالہ ٹی پدایا ساکن نریڈمیڈ، 21 سالہ سمپت ششی وردھن ساکن مولی علیٰ، 22 سالہ سونی راجیو ساکن حیات نگر، 22 سالہ اے وکرم کمار ساکن بوئن پلی کو گرفتار کرلیا جبکہ 22 سالہ سائی رام دوبے ساکن نریڈمیڈ مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 500 گرام گانجہ، 24 ہزار روپے نقد رقم گانجہ کے سگریٹس و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مزید کارروائی کے لئے جواہر نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ ع