حیدرآباد2ڈسمبر (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سید عمر جلیل کے مطابق وزارت فروغ انسانی وسائل کی نیشنل اسکالرشپ کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 15 ڈسمبر تک توسیع کی گئی ۔ تعلیمی اداروں سے ویریفکیشن کی تاریخ میں 31 ڈسمبر تک توسیع کی گئی ۔ سرپرستوں ، لکچررس اور پرنسپلس کو اطلاع دی گئی کہ مرکزی اسکالرشپ کیلئے نئی تاریخ تک درخواستیں داخل کریں۔ یہ اسکالرشپ کالج اور یونیورسٹی طلبہ کیلئے ہے اور فریش اور رینیول دونوں کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ طلبہ مرکزی حکومت کی ویب سائیٹ
http://scholarships.gov.in
پر آن لائین درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ اسکیم کیلئے عبوری طورپر منتخب 81594 طلبہ کی فہرست بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہے۔ ر
رکن اسمبلی نے بھونیشوری سے معذرت خواہی کی
حیدرآباد : /2 ڈسمبر (سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس رکن اسمبلی وی ومشی نے تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو کی شریک حیات بھونیشوری کے خلاف اپنے ریمارکس پر غلطی کا اعتراف کیا اور معذرت خواہی کی ۔ انہوں نے جن الفاظ کا استعمال کیا وہ غلط ہے ۔ دوسرے کوئی بھی ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں تو وہ بھی غلط ہے ۔ گناورم رکن اسمبلی وی ومشی نے ٹی وی مباحثہ میں یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ بھونیشوری کے علاوہ انکے ریمارکس سے جتنے لوگوں کو بھی ٹھیس پہنچی ہے وہ ان تمام سے بھی معذرت خواہی کرتے ہیں ۔ ومشی نے اپنے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا ۔