کالر عمران کو گرفتار کرنے بھوپال پولیس کالا پتھر پہونچ گئی

,

   

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مسلسل فون کرنے کا شاخسانہ ۔ ہم صرف نوٹس دینے آئے تھے ۔ پولیس کا بیان
حیدرآباد : /25 فبروری (سیاست نیوز) پرانے شہر علاقہ کالاپتھر میں آج اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب بھوپال کی کرائم برانچ ٹیم سوشیل ورکر محمد عمران عرف کالر عمران کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو دھمکانے کے کیس میں گرفتار کرنے پہنچی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد عمران نے مبینہ طور پر بھوپال کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ان کے حجاب پر بیان کی سرزنش کرنے مسلسل فون کالس کرتا رہا ۔ اس پر پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے محمد عمران کے خلاف دھمکانے کا مقدمہ بھوپال کی کرائم برانچ سے درج کروایا اور تحقیقات کیلئے بھوپال پولیس کی ٹیم عمران کے گھر واقع کالا پتھر پہنچی ۔ محمد عمران نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا اور دریافت کیا کہ پولیس کس بنیاد پر پوچھ تاچھ کیلئے آئی ہے ۔ کالاپتھر پولیس و بھوپال پولیس نے عمران کو پوچھ تاچھ کیلئے مکان کے باہر طلب کیا لیکن نوجوان نے گرفتاری کے خدشات سے باہر نکلنے سے انکار کردیا ۔ بتایا گیا کہ عمران نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر جو 2008 ء مالیگاؤں بم دھماکے کیس کی کلیدی ملزم ہے کو فون پر یہ بتایا کہ وہ دہشت گرد ہیں اور حجاب پر بیان دینا مناسب نہیں ۔ بعد ازاں عمران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پرگیہ ٹھاکر کو فون پر یہ کہا کہ ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے اور بم دھماکے کیس کی سماعت زیرالتواء ہے ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر کالا پتھر نے بتایا کہ پرگیہ ٹھاکر کی شکایت پر کرائم برانچ نے مقدمہ درج کیا اور عمران کی گرفتاری نہیں بلکہ دفعہ 41 نوٹس دینے یہاں پہنچی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران پولیس سے تعاون نہ کرے تو عدالت سے وارنٹ حاصل کیا جائے گا ۔ مدھیہ پردیش پولیس کی پرانے شہر میں آمد پر علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور پولیس کو بھی متعین کردیا گیا تھا ۔ ب