حیدرآباد۔/26 جون، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں پائی جانے والی کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کو آل انڈیا یونیورسٹیز یونین کی رکنیت سازی حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلہ میں آل انڈیا یونیورسٹیز یونین سکریٹری جنرل کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ آل انڈیا یونیورسٹیز یونین میں رکنیت حاصل ہونے پر یونیورسٹی کو کئی دیگر فوائد حاصل ہوں گے۔ بالخصوص کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی وائس چانسلر کو مختلف کانفرنسوں ، سمینارس وغیرہ میں شرکت کا موقع فراہم ہوگا۔ علاوہ ازیں ریسرچ ، اسپورٹس ، یوتھ کلچرل شعبہ جات میں اس یونیورسٹی کو قومی و بین الاقوامی سطح پر خصوصی شناخت حاصل ہوگی۔ سکریٹری جنرل آل انڈیا یونیورسٹیز یونین کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اے آئی یو کو ملک بھر کی یونیورسٹیز کے ساتھ ساتھ مزید دس ممالک کی بحیثیت اسوسی ایٹ ممبر وابستگی پائی جاتی ہے۔
سینئر صحافی کے سی آر کے مشیر مقرر
حیدرآباد۔/26 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے سینئر صحافی و مصنف ٹی اشوک کو حکومت کا مشیر مقرر کیا ہے۔ اشوک بین ریاستی تعلقات کے اُمور سے نمٹیں گے۔ انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔
