کالوجی نارائن راو یونیورسٹی میں تقررات

   

Ferty9 Clinic

درخواستیں داخل کرنے کی مہلت میں 15 ستمبر تک توسیع
حیدرآباد ۔ /7 ستمبر (سیاست نیوز) کالوجی نارائین راؤ ہیلت یونیورسٹی ورنگل میں مختلف زمروں کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے درخواستیں داخل کرنے کی مدت میں توسیع دیتے ہوئے /15 ستمبر تک مہلت دی گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی کے ویب سائیٹ
(www.knruhsrt.in)
پر مکمل تفصیلات مخلوعہ جائیدادوں کے نام درج ہیں جن میں جونیئر اسسٹنٹس ، جونیئر اسٹینو گرافرس جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی مدت میں /15 ستمبر مقرر کی گئی ۔ یونیور سٹی رجسٹرار ڈاکٹر ڈی پروین کمار نے ایک بیان میں بتایا کہ مستقل اساس پر جونیئر اسسٹنٹس ، جونیئر اسٹینو گرافرس جائیدادوں پر درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ درحقیقت /9 ستمبر تھی اور گزشتہ ماہ اس میں باقاعدہ یونیورسٹی سے اعلامیہجاری کیا گیا تھا لیکن اس مدت میں توسیع دیتے ہوئے /15 ستمبر کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا کہ ان ٹسٹوں کیلئے تحریری امتحان /20 اکٹوبر کو ہونگے ۔ لہذا اس موقع سے استفادہ کی امیدواروں سے خواہش کی اور کہا کہ موقعہ کو ضائع نہ جانے دیں ۔